The killer of Indian singer sidhu moose wala has been arrested from Gujarat

 



The killer of Indian singer Shabdeep Singh Sadhu Musa Wala has been arrested from Gujarat. According to Indian media, Pune police have arrested the shooter named in the 2021 murder case, Santosh Jadhav, for his involvement in the murder of Sadhu Musa Wale. Are Delhi and Punjab police teams are working to arrest the accused and reach a speedy conclusion in the case. It is to be noted that Delhi Police had identified gangster Lawrence Bishnoi as the mastermind behind the murder of Sadhu Musa Wala, however Bishnoi did not accept responsibility for the murder. The first accused in the murder case of Indian rap star Sadhu Musa has been arrested

Lawrence Bishnoi has been lodged in Delhi's Tihar Jail for over a year in connection with a smuggling case, which is being investigated by the police. He claimed responsibility for the killings. Shubh Deep Singh Sadhu alias Sadhu Musa Wala was killed on May 29. According to the police report, he was hit by 30 bullets which were fired from an automatic rifle. It may be recalled that the security provided by the government to Sadhu Musa Wala had been withdrawn a day earlier. He was shot dead in Mansa district of Punjab. Punjabi Singer had also participated in the elections on behalf of the Congress but he did not win.

                                                   (اردو میں )

بھارتی گلوکار شبدیپ سنگھ سدھو  موسے والا کے قاتل کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے پولیس نے 2021 کے قتل کیس میں نامزد شوٹر سنتوش جادھو کو سدھو موسے والے کے قتل میں بھی ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے، سنتوش جادھو گزشتہ ایک سال سے فرار تھا، تاہم اس بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

دہلی اور پنجاب کی پولیس ٹیمیں ملزمان کو گرفتار کرنے اور کیس میں جلد سے جلد نتائج تک پہنچنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے دہلی پولیس نے سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ  گینگسٹر لارنس بشنوئی  کو قرار دیا تھا، تاہم بشنوئی نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

بھارتی ریپ اسٹار سدھو موسے والا قتل کیس کا پہلا ملزم گرفتار

لارنس بشنوئی ایک سال سے دہلی کی تہاڑ جیل میں سمگلنگ کیس کی وجہ سے قید ہے، جس سے پولیس تفتیش کر رہی ہے، اور اسی کا لنک کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار سے ملتا ہے جس نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے سدھو موسے والے کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کو 29 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انہیں 30 گولیاں لگی تھیں جو ایک آٹو میٹک رائفل سے فائر کی گئی تھیں۔

یاد  رہے سدھو موسے والا کی ایک دن قبل ہی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔ انہیں پنجاب کے ڈسٹرکٹ مان سا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

پنجابی سنگر نے کانگریس کی جانب سے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

Post a Comment

0 Comments