ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں 205 روپے کا ہوگیا

 



انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کے روز بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

منگل کے روز کاروبارکے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر 202 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 205 روپے کا ہوگیا ہے

Post a Comment

0 Comments